سونے کی قیمت 700روپے بڑھ کر 48ہزار روپے تولہ ہوگئی

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے1226 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب700 اور600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر48ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر41ہزار 142 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے650اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 557.14 روپے پرمستحکم رہی۔

تبصرے بند ہیں.