سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کی کمی سے1213 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50اور43 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآبادسکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50 ہزار 200 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43 ہزار 28 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے720 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 617.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.