Latest National, International, Sports & Business News

سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت باون ہزار سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے چوالیس ہزار چھ سو ستاون روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں تیئس ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو انہتر ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.