سوشل میڈیا منشیات کی نسبت زیادہ خطرناک ہے : میلی سائر

امریکی گلوکارہ میلی سائرس نے کہا ہے کہ منشیات کی نسبت انٹرنیٹ انسان کے ذہن کو تباہ و برباد کرنے والی زیادہ خطرناک چیز ہے۔

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک)عالمی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور گلوکارہ نے کہا ہے کہ وہ جس طرح کے ماحول میں پلی بڑھی ہے اس میں میری جوانا کو کبھی بری چیزنہیں سمجھا گیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے ذہن کو کون سی چیز سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہے ، اور ذہنی صحت کو برباد کر رہی ہے۔ سائرس خود کئی تنازعات اور عجیب و غریب ڈانس کرنے کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہتی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ میری جوانا کی نسبت فیس بک اور انسٹیگرام جیسا سوشل میڈیا خطرناک ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.