سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے 24گھنٹوں کیلئے بند

کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.