سمیع اور اظہرعلی نے دوسری بڑی شراکت قائم کردی

برمنگھم:  اظہر علی اور سمیع اسلم نے پاکستان کی طرف سے انگلینڈ میں دوسری وکٹ کیلیے دوسری بڑی شراکت قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی اور سمیع اسلم نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 181 رنز جوڑے، اس سے قبل مشتاق محمد اور ظہیر عباس نے 1971 میں 291 رنز کی ساجھے داری نبھائی تھی، دوسرے نمبر پر 1982 میں 144 رنز جوڑنے والے منصور اختر اور محسن خان تھے، یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسری وکٹ کیلیے 10 بڑی شراکتوں میں سے اظہر علی 3 میں شامل رہے، انہوں نے 2010 میں بھی عمران فرحت کے ہمراہ 110 اور سلمان بٹ کے ساتھ 102 رنز جوڑے تھے، ایجبسٹن میں 5 سال بعد دوسری وکٹ کیلیے 150 سے زائد کی شراکت قائم ہوئی، اس سے قبل الیسٹر کک اور ایون مورگن نے بھارت کیخلاف 2011 میں 222 رنز بنائے تھے۔

اظہر علی 10سال بعد غیر ایشیائی کنڈیشنز میں سنچری بنانے والے پہلے نمبر 3 پاکستانی بیٹسمین ہیں، اس سے قبل یونس خان نے لیڈز ٹیسٹ 2006 میں 173 کی اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے بند ہیں.