سلمان بٹ نے عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لاہور:  سلمان بٹ نے محمد عامر کی  تعریفوں کے پل باندھ دیے، ان کا کہنا ہے کہ پیسر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی محمد علی کی طرح ہوگی، وہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کے اہم ترین بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرین کیپس کا انگلش ٹیم سے پہلا ٹیسٹ14جولائی کو شروع ہوگا جس میں خاص طور پر محمد عامر پر نگاہیں مرکوز ہوںگی، پیسر اسی جگہ سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں جہاں پر ان سمیت سلمان بٹ اور محمدآصف کو 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پکڑے جانے پر جیل کی ہوا کھانا پڑی تھی،ساتھ آئی سی سی کی جانب سے پابندی بھی عائد ہوئی، غیرملکی نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں سلمان بٹ نے محمد عامر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے بند ہیں.