سعید نئے ایکشن سے پرانا جادو جگانے کیلیے پُراعتماد

دبئی:  آف اسپنر سعید اجمل نئے ایکشن سے پرانا جادو جگانے کیلیے پُراعتماد ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بولنگ بدلے ہوئے انداز سے کررہا ہوں، بھولے بھٹکے سے ایک آدھ گیند پرانے ایکشن سے بھی ہوجاتی ہے۔

جن بیٹسمینوں کی میرا سامنا کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی تھیں وہ اب گھور کر دیکھتے ہیں تو غصہ آتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ سعید اجمل نے کہا کہ جب مجھ پر پابندی عائد ہوئی تو ثقلین مشتاق کے ساتھ کافی محنت کی اور 8مختلف ایکشن آزمائے، وہ نئے ایکشن سے بولنگ کا کہتے اور کچھ دنوں بعد اسے رد کرکے کوئی اور انداز اپنانے کا مشورہ دیتے، اس دوران میں اتنا عاجز آگیا کہ بولنگ چھوڑنے کی بات کربیٹھا، جس پر ثقلین نے کہا کہ ’ہمت نہ ہارو ایک دن ایکشن بہتر ہو ہی جائے گا‘، میں نے پھر بولنگ شروع کردی اور اعتماد بھی بہتر ہونے لگا، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلے کی طرح زبردست ہوگیا مگر اب دباؤمیں کھیل کر لطف اندوز ہوتا اور ایک دن پاکستان ٹیم کیلیے دستیاب ہوں گا۔

تبصرے بند ہیں.