بائولر کو پی سی بی نے لندن سے واپس بلوایا ہے ، دوبارہ بائولنگ ایکشن کی جانچ کروائیں گے
فیصل آباد : قومی سپنر سعید اجمل لندن سے فیصل آباد پہنچ گئے ہیں ۔ سعید اجمل 8 دسمبر کو باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لندن سے واپس بلا لیا ہے ، جبکہ قومی باؤلر آٹھ دسمبر کو بائولنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے جہاں ان کے بالنگ ایکشن کو ایک مرتبہ پھر چیک کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے ایکشن میں فرق تو آیا ہے لیکن تاحال مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔
تبصرے بند ہیں.