سعید اجمل کی وجہ سے ایسیکس کی ٹیم پیچھے رہ گئی

انگلش کاونٹی ایسیکس کے ہیڈ کوچ پال گریسن کہتے ہیں کہ اگر کاونٹی کے امپائر ذرا بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورسٹرشائر کے سپنر سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو رپورٹ کرتے تو ان کی ٹیم کی پوزیشن بہتر ہو جاتی۔

ایسیکس (نیٹ نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعید اجمل نے ورسٹرشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے کاونٹی چیمپیئن شپ کے میچوں میں 63 وکٹیں حاصل تھیں۔ گریسن نے کہا کہ مجھے ذرا بھی شک نہیں ہے کہ اگر ورسٹرشائر کے پاس اجمل نہ ہوتا تو ہم اس سال اوپر آ جاتے۔ وہ ورسٹرشائر آدھے سیزن تک مشکلات کا شکار تھے۔ جب اجمل پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا لگے کہ ہم تلخ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمیں اس سال اوپر جانا چاہیے تھا۔ اجمل نے جولائی کے وسط کے بعد سے ، جب وہ پاکستان کے لیے کھیلنے چلے گئے تھے ، ورسٹرشائر کی طرف سے نہیں کھیلا۔ لیکن سری لنکا کی سیریز کے بعد ان کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ گریسن کہتے ہیں کہ ان کا ایکشن چکنگ کی وجہ مشکوک قرار دیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تشویش بس یہ ہے کہ کاش ہمارے انگلش امپائرز سیزن کے آغاز میں اس طرح کی بہادری کا مظاہرہ کرتے۔ ورسٹرشائر نے ڈویژن ٹو میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ ایسکس سے آٹھ پوائنٹس آگے تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.