سعید اجمل وکٹ لینے کی صلاحیت میں کمی کا شکار

ہارون رشید نے کہا کہ سعید اجمل کی فوری طور پر قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں، وہ خود مجھ سے کہہ چکے کہ مکمل انگلش سیزن کھیلنا چاہتے ہیں، میرا ان سے رابطہ رہتا ہے، وہاں بائیو مکینک ماہر پال ہورین سے بھی وہ ہر چند روز میں ملاقات کرتے ہیں، انھوں نے اپنی مخصوص گیند ’’دوسرا‘‘ کرنا شروع کر دی مگر وکٹ لینے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے، میرے لیے تشویش کی بات ان کا اکانومی ریٹ اور اوسط ہے۔

انگلش ون ڈے کپ میں تقریباً 42 اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی ایسی ہی ایوریج سے انھوں نے وکٹیں حاصل کیں، نئے ایکشن کے ساتھ کامیابی پانے میں انھیں وقت لگے گا، وہ بہت محنت کر رہے ہیں، سیزن کے اختتام پر ہی واپسی کے وقت کا کچھ اندازہ ہو سکے گا، ہم انھیں ابھی ٹیم میں واپس لے آئے اور وہ2،3میچز بعد پھر باہر ہو گئے پھر کیا ہوگا؟ سعید اجمل ہماری کرکٹ کا اثاثہ ہیں، ہمیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.