ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کر کے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کر کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا ہے جو ملک کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن نائف جو عرصہ دراز سے مملکت سعودیہ کے انسداد دہشت گردی کے وزیر تھے اور انہوں نے 2003 سے 2006 تک القاعدہ کے خلاف بڑی مہم چلائی تھی، ان سے تمام عہدے واپس لے لئے گئے ہیں جبکہ کچھ برسوں سے محمد بن سلمان ہی سعودی عرب کی جنگ کی پالیسی چلا رہے اور توانائی و تیل کے حوالے سے شاہ سلمان کو تمام منصوبے پیش کر رہے ہیں۔

کراچی: 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو پتہ چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہوتا ہے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی بلکہ جیت کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہیے۔ بوم بوم آفریدی نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور جس طرح لوگوں نے قومی کرکٹرز کا وطن واپس پہنچنے پر استقبال کیا وہ قابل فخر ہے۔

تبصرے بند ہیں.