سعودی عرب کی سالمیت پر حملہ ہوا تو ساتھ دیں گے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت پر حملہ ہوا تو ساتھ دیں گے۔ کوئی بات چھپائی نہ چھپانا چاہتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں حکومت چاہے تو مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ سیشن بلا لے۔

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے یمن کی صورت حال پر بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ساری صورت حال پر جتنی وضاحت خواجہ آصف نے کر دی ہے اس سےزیادہ مناسب نہیں تھی۔ کوئی بات چھپائی نہ چھپانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب نے جو تعاون مانگا ہے ایوان اس پر رہنمائی کرے۔ وزیر اعظم نے کہا سب کے مشورے جمع کر کے پالیسی کی شکل میں ڈھالنے کی نیت ہے۔ انہوں نے کہا ارکان پارلیمنٹ کے مشوروں کو نیک نیتی سے پالیسی کا حصہ بنائیں گے۔ وزیر اعظم کے مختصر وضاحتی بیان کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ترکی اور پاکستان کو مل کر کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم وہی بات کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.