سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے، مکی آرتھر

لاہور: 

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بطور کپتان پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ وہ پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے، ابوظہبی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یاسر شاہ اچھی فارم میں ہیں، لیگ اسپنر نے بھرپور ٹریننگ کی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک یا دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.