سری لنکا خلیجی ٹیم کو تلخ سبق پڑھانے کیلیے بے چین

ڈھاکا:  ایشیا کپ میں آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو رہی ہیں اور آئی لینڈرز خلیجی ٹیم کو تلخ سبق سکھانے کے لئے بیتاب ہیں۔

سری لنکن قائد لسیتھ مالنگا اور بیٹسمین انجیلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم زیادہ مضبوط ہوگئی ہے، دونوں انجریز کے باعث ٹیم کے ہمراہ حال ہی میں بھارت کے دورے پر نہیں گئے تھے، جہاں پر سیریز میں 1-2 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے بند ہیں.