سرفرازکی قیادت ؛ یوسف نے دبے لفظوں میں مخالفت کردی

 لاہور: 

محمد یوسف نے  سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کی دبے لفظوں میں مخالفت کر دی۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور انضمام الحق کی ٹیم میں جگہ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا، مگر اب کرکٹ پر اتنا بُرا وقت آگیا کہ سب وکٹ کیپنگ میں مسائل کا شکار سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپنے کا مشورہ دینے پر مجبور ہیں۔

تبصرے بند ہیں.