سانحہ پشاور پر بالی وڈ کے اداکاروں کا غم و غصے کا اظہار

پشاور سانحے پر معصوم بچوں کی شہادت پر بالی وڈ بھی صدمے کی حالت میں ہے ۔ امیتابھ بچن اور انوپم کھیر سمیت متعدد فنکاروں نے واقعے پر گہرے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

ممبئی:) بالی وڈ کے صف اول کے اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ہمدردی کی نہیں بلکہ مرنے والوں اور بچ جانے والوں کیلئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ زندگی کا پہیہ آگے بڑھتا رہتا ہے جس میں تکلیفیں بھی ہیں اور خوشی بھی۔ اداکار انوپم کھیر نے بھی واقعے کی مذمت کی، انوپم کھیر نے دہشتگردوں کو شیطان سے بھی بدتر قرار دیدیا۔ انھوں نے لکھا کہ ہر مرتبہ جب تم دہشتگردی کرتے ہو میں تھوڑا تھوڑا مر جاتا ہوں لیکن اب شاید مزید مرنے کیلئے کچھ رہا نہیں ۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان ، عامر خان ، پرینکا چوپڑا اور سوناکشی سنہا نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.