سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہوگئی

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جب کہ حادثے میں 47 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 7 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق حج مشن نے لاپتہ افراد میں سے اب تک306 حاجیوں کو تلاش کرلیا ہے جب کہ 60 تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 29 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 47 کی تصدیق رشتہ داروں نے کی۔ 26 پاکستانیوں کی تدفین سعودی عرب میں ہی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس حج کے دوران منیٰ کے مقام پر بھگڈر مچنے سے تقریباً 800 افراد شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.