سانحہ راولپنڈی کی شفاف تحقیقات کرکے لوگوں کے زخم بھریں گے، جسٹس مامون رشید

یوم عاشورکے دن پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے جانے والے عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ سانحے کی ایسی تحقیقات کریں گے جس سے لوگوں کے زخم بھر جائیں گے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس مامون رشید شیخ نے کہاکہ ابھی سانحہ کی تحقیقات کا باضابطہ طور پر آغاز نہیں کیا گیا، سانحہ کی انکوائری شفاف ہوگی۔ کمیشن تحقیقات کے ساتھ فرقہ واریت کا مستقل حل اور ایسے واقعات سے بچاؤ کا حل تجویز کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ سےدعاکرتاہوں کہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا سکوں، اس سلسلے میں مجھے وکلا اور سول سوسائٹی کےتعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ 17 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب حکومت کی درخواست پر عاشورہ کے روز راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کے لئے جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا، کمیشن جائے وقوعہ پر جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور سانحہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی معائنہ کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.