زیر گردش کرنسی نوٹوں کا حجم مزید دو سو ستاسی ارب روپے بڑھ گی

اسٹیٹ بنک نے حکومت کی مالی صورت حال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ ملک میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کا حجم گزشتہ ایک سال کے دوران دو سو ستاسی ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

کراچی:) اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق بیس جون تک ملک میں زیر گردش کرنسی نوٹوں کی مالیت دو سو ستاسی ارب روپے اضافے سے دو ہزار دو سو چھبیس ارب روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بینکنگ سٹم سے براہ راست دو سو چورانوے ارب روپے کا نیا قرض لیا جس میں سے ستانوے ارب اسٹیٹ بنک اور ایک سو ستانوے ارب کمرشل بنکوں سے لئے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بنکوں سے بڑے قرضوں کے بعد زرعی اور صنعتی شعبوں کے لئے لیکویڈیٹی ضرورت سے کم رہ گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.