زرمبادلہ ذخائر47لاکھ ڈالر کم، 21.76ارب ڈالر ہوگئے

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں ایک ہفتے کے دوران 47لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 جون کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21ارب 76کروڑ 58لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ 17جون کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 21ارب 77کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھی۔

ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 88لاکھ ڈالر کمی سے 4ارب 94 کروڑ 62لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مرکزی بینک کے پاس محفوظ ذرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 41لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16ارب 81کروڑ 96لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

تبصرے بند ہیں.