ریڈ زون واقعہ، سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع

ریڈ زون واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریڈ زون میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد نے سوشل میڈیا پر بھی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان الفاظی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس بشمول فیس بُک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر ریڈ زون میں انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد کے بعد پہلے سے جاری حکومت مخالف اور حامی اکاﺅنٹس کے درمیان جنگ میں شدت دیکھنے میں آ گئی ہے۔ فیس بُک پر حکومت کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) و اتحادی پارلیمانی جماعتوں کے حامیوں نے نہ صرف مایوسی کا اظہار کیا ہے بلکہ اکثر افراد نے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ تاہم حکومت کے اکثر حامیوں کی جانب سے حکومتی طاقت کے استعمال کا دفاع بھی کرنے کی کوشیش جاری ہے۔ حکومت کے حامی اکثر افراد کی جانب سے ملک میں کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی مزاحمت کرنے کی تراغیب بھی دی جا رہیں ہیں۔ بیشتر فیس بُک کے صارفین نے حکومت کی جانب سے غیر ضروری طاقت کے استعمال کے بغیر معاملات طے کر کہ ملک کو کسی بھی غیر جمہوری مہم کشی بچانے کی کوشیش کی جا سکنے کے آپشن کو ضائع کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.