ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، میرا ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو خصوصی انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ کبھی کسی کھلاڑی کی عمر کو جواز بنا کر اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، میں اپنی بات نہیں کر رہا لیکن اگر کسی نے اپنے ملک کیلیے طویل عرصے خدمات انجام دی ہوں،اسے بہت تجربہ ہو تو استفادہ کرنا چاہیے،اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے، جب میں ٹیم میں آیا تو کئی لیجنڈز ساتھ موجود تھے، میں نے دنیا کے عظیم کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے بہت کچھ سیکھا،ان کی محنت دیکھی کہ وہ کس طرح اپنی کارکردگی کا معیار برقرار رکھتے ہیں، کیسی فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں، اسکلز کو بہتر بنانے کیلیے کس طرح پریکٹس کرتے ہیں،اس سے بہت ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن ہمارے کلچر میں عدم تحفظ بہت زیادہ ہے، یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی آ کر آپ کی جگہ چھین لے گا، اپنی صلاحیت پر یقین ہونا چاہیے، مجھے ہمیشہ بڑے کھلاڑیوں نے خود پر یقین رکھنے کا ہی سبق سکھایا،اس سے آپ کو کبھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.