رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی تعینات

واشنگٹن: اسلام میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے لئے سابق نمائندہ خصوصی ڈین فیلڈ مین کی جگہ لیں گے اور 17 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خدمات میں رچرڈ اولسن کے مشکور ہیں اور ان کی پاکستان اور افغانستان کے لئے بطور نمائندہ خصوصی تعیناتی محکمہ خارجہ نے کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈین فیلڈ مین گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ رچرڈ اولسن 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.