روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

مسلسل کئی دنوں سے گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پہلے ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 217 روپے 50 پیسے پر آگیا۔بعدازاں امریکی کرنسی کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد امریکی ڈالر 218 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.