روپے کی بے قدری، ڈالر کی اڑان نہ رکی، امریکی کرنسی مزید مہنگی

امریکی ڈالر کچھ دن گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد آج ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیھکنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 226 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 221 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوا تھا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں 242 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 41 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.