رواں مالی سال ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا

رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں کا حجم بڑھ گیا۔ پہلی ششماہی کے دوران مزید سو ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا گیا۔

لاہور: ( اسٹیٹ بنک کے دسمبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے چھ سو چودہ ارب روپے پر پہنچ گئے۔ جون دو ہزار تیرہ کے دوران قرضوں کا حجم پانچ سو چودہ ارب روپے تھا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ ، سپننگ ،سیکٹر نے چار سو ستتر ارب روپے قرض حاصل کر رکھا ہے۔ نٹ وئیر نے تیئس ارب اٹہتر کروڑ جبکہ قالین سازی کے شعبے نے چار ارب انہتر کروڑ روپے کے قرض لے رکھے ہیں

تبصرے بند ہیں.