رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی :نواز شریف –

وزیر اعظم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر برہم ، وزارت پانی و بجلی سے فوری طور پر جواب طلب کر لیا 

اسلام آباد ( ) وزیر اعظم نواز شریف نے سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے حکام کی سرزنش کی اور وزارت پانی و بجلی حکام سے فوری جواب طلب کیا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.