راہداری منصوبہ بہت جلد مکمل کرناچاہتے ہیں،احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی تکمیل کیلیے ہم چوتھا توکیا پانچواں گیئر بھی ڈالنا چاہتے ہیں، اس منصوبے کے تحت چین اپنی حدود میں انفرااسٹرکچر مکمل کر رہا ہے، چین کی طرف سے مالی معاملات کی منظوری ملتے ہی گوادر پورٹ پرکام کی رفتار مزید تیز کر دی جائے گی، موجودہ حالات میں پاکستان عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا اس کیلیے سول ملٹری لیڈر شپ، حکومت اور اپوزیشن سب کو یکجہتی سے آگے بڑھنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.