اورلینڈو حملے کے ملزم عمرمتین کے گھر پولیس کا چھاپہ، لیپ ٹاپ اوردیگر اشیا قبضے میں لے لیں

فلوریڈا: ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی جب کہ ملزم کے داعش سے تعلق کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے اورلینڈو حملے کے ملزم عمر متین کے داعش سے تعلقات کے شبہے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا جب کہ پولیس نے 29 سالہ افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے لیپ ٹاپ سمیت دیگر کئی دستاویزات قبضے میں لے لیں، پولیس نے ملزم کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے کے بعد امریکا بھر میں سوگ منایا جارہا ہے جب کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے شمعیں بھی روشن کیں۔

تبصرے بند ہیں.