ذی الحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الاضحی 16 اکتوبر کو منائی جائے گی

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکم ذی الحج 7 اکتوبر بروز پیر کو ہو گی جب کہ عیدالضحی 16 اکتوبر بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں محمکہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مولانا حنیف جالندھری، مفتی ابراہیم قادری، مولانا افتخار حسین نقوی، مولانا مفتی عبدلاقوی، قاری عبداشعر، مفتی محمد عارف سعیدی، حافظ عبدالمالک بروہی، مولانا قاری اختر شاہ و دیگر علما شریک ہوئے جب کہ سپارکو، محمکہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کی نمائندے بھی اجلاس میں موجود رہے۔ مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ کمیٹی کوچاروں صوبوں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں جب کہ محمکہ موسمیات نے بھی ملک کے 50 مقامات پر چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ چاند نظر آنے کی سب سے پہلی شہادت کوئٹہ سے موصول ہوئی جہاں کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح عازمین 14 اکتوبر بروز پیر کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.