دوسرا پلے آف، آج اسلام آباد کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش

شارجہ: 

پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میں بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہے، ناکام ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9،9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیموں کی حیثیت سے پہلے پلے آف کیلیے کوالیفائی کیا، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر 8پوائنٹس کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی، 6 پوائنٹس کے حامل لاہور قلندرز کو گھر واپسی کا پروانہ جاری ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.