دورہ بنگلہ دیش ، بھارت نے ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دی

دھونی ایک روزہ میچز میں کپتانی کریں گے ، ٹیسٹ سیریز کی قیادت کیلئے ویرات کوہلی کا نام فائنل کیا گیا ہے

نئی دہلی ( ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ٹیسٹ اور ایک روزہ سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ جون 2015 میں شروع ہونے والی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 1 ٹیسٹ میچ اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل ہو گی ۔ عالمی کپ 2015 کے بعد بھارت اپنی پہلی سیریز کھیلنے جا رہا ہے ، بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کی کپتانی ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے ، جبکہ آف سپنر ہربھجن سنگھ بھی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس کے علاوہ شیکھر دھون ، روہیت شرما اور فاسٹ بائولر ایشانت شرما بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ، دوسری طرف ایک روزہ میچوں میں مہندر سنگھ دھونی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، ان کے علاوہ ویرات کوہلی ، سریش رائنا اور روی چندرن ایشون بھی ایک روزہ ٹیم میں شامل ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.