دورہ انگلینڈ کے دوران شائقین کو نیا عامر نظر آئے گا، محمد عامر

لاہور: قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز وہیں سے کررہے ہیں جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا اور دورہ انگلینڈ میں شائقین کو ایک نیا عامر نظر آئے گا۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کیس کےبعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد ایک بار پھر ٹیم میں شامل ہوپائیں گے۔

محمد عامر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے، اسے اتفاق ہی کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کے اسی میدان سے دوبارہ اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے جہاں سے ان پر کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.