دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلیے سیمنگ ٹریک بنانے کا فیصلہ

لاہور: انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف کرکٹ جنگ کی تیاری کے لیے سیمنگ ٹریک بنانے کی ہدایت کردی، لاہور میں سخت گرم موسم کے باوجود انگلش کنڈیشنز سے ملتی جلتی پچز تیار کرنے کی کوشش کی جائیگی،

تفصیلات کے مطابق ہوم کنڈیشنزمیں انگلینڈ کا ریکارڈ بہترین رہا ہے۔ بہترین بیٹنگ کی حامل بھارتی ٹیم بھی یہاں جدوجہد کرتی نظر آئی، مہمانوں کو یہاں سیریز میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق میزبان ٹیم کی کارکردگی پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو زیر کرنے والے انگلینڈ کی حالیہ پرفارمنس کا بھی جائزہ لیا، ذرائع نے بتایا کہ انضمام 2013 کے سیزن میں پاکستان ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے فکرمندی میں مبتلا ہیں جہاں گرین کیپس کو 3-0 سے کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی تھی۔

تبصرے بند ہیں.