دنیا کی مہنگی ترین 50 کروڑ ڈالر سے تیار ہونے والی ویڈیو گیم آ گئی

ڈیسٹینی نام کی یہ ویڈیو گیم 50 کروڑڈالر کی لاگت سے تیار کی گی ہے ، اور یہ رقم ہالی وڈ کی مہنگی ترین فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ گیم ویڈیو گیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ آرڈرز کا ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکی ہے۔

لندن (نیٹ نیوز) اس ویڈیو گیم میں اگلے سات سو سالوں میں انسان اور خلائی مخلوق کے درمیان ہونے والی لڑائی کو دکھایا گیا ہے۔ ڈیسٹینی ہالی وڈ کی مہنگی ترین فلم سے بھی مہنگی تیار ہوئی ہے۔ اب تک کی ہالی وڈ کی سب سے مہنگی بلاک بسٹر فلم اوتار ہے جو کہ صرف ساڑھے سات کروڑ ڈالر میں تیار ہوئی تھی۔ اس سے پہلے سب سے مہنگی وڈیو گیم تیار کرنے کا ریکارڈ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا تھا ، جو پچھلے سال ، گرینڈ تھیفٹ آٹو فائیو تھی۔ تاہم یہ گیم اس سے لگ بھگ دگنی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ اس کو جس طرح ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے ، اس کا بزنس بھی زبردست ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اور اس کو تیار کرنے والوں کا اندازہ ہے کہ پہلے سال یہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کما لے گی۔ یاد رہے کہ آج کل وڈیو گیم کی گلوبل مارکیٹ 80 ارب ڈالر جنریٹ کر رہی ہے ، اورجس طرح ڈیسٹینی کو مستقبل کی جنریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اس لئے اس پر لگے ہوئے پچاس کروڑ ڈالر اربوں ڈالر کی صورت میں واپس آئیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.