دنیا کا سب سے مہنگا 57 لاکھ کا تکیہ

لندن: 

کہتے ہیں کہ نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے لیکن بعض افراد بے خوابی کے اس قدر شکار ہیں کہ وہ اس کی کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں اور انہی کے لیے دنیا کا مہنگا ترین تکیہ بنایا گیا ہے جو آپ کو پرسکون نیند سلاسکتا ہے۔

اس تکیے کی قیمت اتنی ہے کہ اسے سن کر خود انسان کی نیند اڑجاتی ہے۔ گردن اور مہرے کے ماہر تج وان ڈر ہل نے دنیا کا سب سے مہنگا تکیہ بنایا ہے جسے وہ دولت مند لوگ استعمال کرسکتے ہیں جو نیند کے ترسے ہوئے ہیں اور اسے اتنے مہنگے داموں خرید  کر پرسکون نیند سوسکیں۔

یہ تکیہ مصری کپاس، ملبیری سلک، میموری فوم اور 24 قیراط سونے کے ریشوں سے بنا ہے جب کہ اس کے چاروں کناروں پر 4 ہیرے اور اور ساڑھے 22 قیراط کا نیلم پتھر لگا ہے جو ویسے ہی بہت مہنگا ہوتا ہے تاہم اس تکیے کو ایک زیور کی شکل دے کر مزید قیمتی بنادیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.