دنیا بھرکے کشمیری آج یوم الحاق کشمیرمنا رہے ہیں؛ مقبوضہ وادی میں 12ویں روز بھی کرفیو

سری نگر: دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم الحاق کشمیر منارہے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی میں حریت پسند رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مسلسل 12 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

19 جولائی 1947 کو وادی کشمیر کی واحد نمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی تاہم 69 برس بعد بھی کشمیری عوام اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کررہے ہیں، آج بھی اسی مناسبت سے دنیا بھر میں آباد لاکھوں کشمیری یوم الحاق کشمیر منارہے ہیں۔ اس سلسلے میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جن میں 69 برسوں کے دوران آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حریت پسندوں کو خراج عقیدت اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.