ترک فضائیہ کے سابق سربراہ کا فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف

انقرہ: ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن اوزترک نے ملک میں فوجی بغاوت کی منصوبی بندی کا اعتراف کرلیا ہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فضائیہ کے سابق سربراہ جنرل اکن اوزترک نے دوران تفتیش ملک میں فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ اس سے قبل انہوں نے فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کردیا تھا۔ جنرل اکن اوزترک نے اگست 2013 سے 4 اگست 2015 تک ترک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں جب کہ اس سے قبل وہ 1998 سے 2000 تک اسرائیل کے شہر تل ابیب کے سفارت خانے میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.