دمشق، پناہ گزین کیمپ پر راکٹ حملہ، 15 فلسطینی شہید، 45 زخمی

دمشق: شام میں دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ پناہ گزین کیمپ پر راکٹ حملے میں 15فلسطینی شہید ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔شامی حزب مخالف کے مطابق کئی راکٹ رہائشی اور تجارتی علاقے میں گرے جن سے 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.