دس ماہ میں زرعی قرضوں کی فراہمی میں 15 فیصد اضافہ

کراچی: رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران زرعی قرضوں کی فراہمی میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی دوہزار بارہ سے اپریل دوہزار تیرہ کے دوران کاشت کاروں کو دو سو انسٹھ ارب دس کروڑ روپے کے قرضے دیئے گئے، گذشتہ مالی سال اس دوران دو سو تیئیس ارب پچاسی کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔ دس ماہ کے دوران پانچ بڑے کمرشل بینکوں نے ایک سو انتالیس ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے، زرعی ترقیاتی بینک نے چوالیس ارب پچیس کروڑ روپے جاری کئے، پنجاب پراونشل کوآپریٹیو بینک نے پانچ ارب چھیاسٹھ کروڑ روپے اور چودہ نجی بینکوں نے چھپن ارب چھتیس کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری کئے۔

تبصرے بند ہیں.