دس سال بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 ارب تک پہنچ

کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا ، 188 کمپنیوں کے کاروبار میں تیزی ، 178 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی کا رجحان رہا

کراچی () سٹاک مارکیٹ میں 10 سال بعد کاروباری حجم 15 ارب روپے مالیت کی سطح کو چھوگیا ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 119.79 پوائنٹس کی کمی سے 35815.20 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی ، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ ۔سب سے دلچسپ بات یہ رہی کہ 10 سال کے بعد 15 ارب روپے مالیت کے شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ اس ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر 72 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر شیئرزکی فروخت کا رجحان رہا ۔ سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جاسکتی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.