دراز بلیک فرائیڈے؛ پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ پر 70 فیصد تک رعایت

شاپنگ کی دنیا میں بلیک فرائیڈے کے عنوان سے غیرمعمولی رعایت اور خریداری کے پرکشش آپشن پیش کیے جاتے ہیں۔ اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار درازپی کے (Daraz.pk) خریداری کے بین الاقوامی تہوار پر پاکستانی صارفین کے لیے حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین آفر پیش کررہا ہے جس میں الیکٹرانکس سے لے کر لباس پر 70 فیصد تک کی حیرت انگیز رعایت دی جائے گی۔

اگر آپ خریداری کی دنیا میں ہونے والے اس سب سے بڑے عالمی تہوار بلیک فرائیڈے کے لیے تیار ہیں اور اپنی ضروری اشیا کی لسٹ بنالی ہے تو یاد رہے کہ درازپی کے پاکستان میں پہلی مرتبہ خریداری کا یہ تہوار لا رہا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا خریداری کا سب سے بڑا دن ہوگا۔ یہ  اب چند گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے اور 27 نومبر کو پورا دن جاری رہے گا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے  اپنی ضرورت کی تمام اشیا پر ناقابلِ یقین رعایتیں اُٹھائیں یعنی 70 فیصد تک رعایت  اور یہی ہے اصل خبر!

تبصرے بند ہیں.