دبئی: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس میں لیگ میں شریک پانچوں ٹیموں کے انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی، حکام نے پلیئرز کو فائنل میچ کے حوالے سے لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔

لاہور: 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ اور فیڈریشن پر تنقید کرنے پر گول کیپر عمران بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے عمران بٹ کے محکمے پی آئی اے کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر کی جانب سے ہیڈ کوچ اور فیڈریشن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، فیڈریشن کے قواعد کی رو سے ہم براہ راست پلیئر سے استفسار نہیں کر سکتے، اس لیے پی آئی اے گول کیپر سے اس معاملے پر بات کرکے 14 فروری تک جواب ارسال کرے جس کی روشنی میں پی ایچ ایف کی ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کارروائی کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.