داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی لا رہے ہیں: اوباما

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے شام میں داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی لا رہے ہیں۔ داعش کو پیسے کی فراہمی روکنے کی حکمت عملی بھی بنا رہے ہیں۔

واشنگٹن: () پینٹاگون میں بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا امریکا اور اتحادی فورسز خاص طور پر داعش کی قیادت کے خلاف مہم تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شام میں داعش کی قیادت اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔ داعش کو فنڈز کی فراہمی روکنے کی حکمت عملی بھی بنائی جا رہی ہے۔ صدر اوباما نے کہا صوبہ انبار میں قبائلی رضاکاروں کو فوجی تربیت دیں گے تاکہ داعش کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔

 

تبصرے بند ہیں.