خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے اور وہ یہاں بلا خوف رہ سکتے ہیں، محمود خان اچکزئی

کابل: پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پر افغان عوام کا حق ہے اور وہ بلا خوف و خطر وہاں رہ سکتے ہیں ۔

 

افغانستان سے شائع ہونے والے ایک اخبار، افغانستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی افغان کو اس کی اپنی سرزمین پر ہراساں کرنے اجازت نہیں دیں گے، اگر افغانوں کو پاکستان کے کسی دوسرے علاقے میں خوف کا سامنا ہے تو وہ خیبرپختونخوا میں آکر بس جائیں کوئی ان سے شناخت طلب نہیں کرے گا کیونکہ یہ علاقہ ان ہی کا ہے۔

تبصرے بند ہیں.