خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ 2019 کے مقابلوں کی نمائندگی فرانس کرے گا

2019 میں ہونے والے خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کی نمائندگی کا قرعہ فرانس کے نام نکل آیا۔

فرانس: 2019 میں ہونے والے خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ کی نمائندگی فرانس کو مل گئی۔ اس کا اعلان زیورخ میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کیا۔ انہوں نے فرانس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فرانس وویمن فٹ بال ورلڈ کپ کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ 2018 میں ہونے والے انڈر 20 خواتین مقابلوں کی نمائندگی بھی کرے گا۔ خواتین کا اگلا فٹ بال ورلڈ کپ کینیڈا میں 6 جون سے 5 جولائی تک شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.