خواتین اور بچوں کو کبھی بھی حراست میں نہیں لیا گیا: ترجمان پاک فوج

خواتین اور بچے حراست میں ہیں نہ کبھی لیا، پاک فوج نے واضح کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

راولپنڈی: () پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، پاک فوج نے خواتین اور بچوں کو کھبی حراست میں نہیں لیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گرد کارروائیوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی حراست میں ان کی خواتین اور بچے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.