خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے11فیصدتک اضافہ

نیویارک:  خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ کاروباری ہفتے 12 سال کی کم ترین سطح سے اوپر آگئیں، ہفتے کاآغاز اگرچہ قیمتوں میں کمی سے ہی ہوا تھا اور بدھ تک اتارچڑھاؤ کے بعد اختتام کمی پر ہی ہوا بلکہ ایک موقع پر نرخ 26 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئے تھے تاہم جمعرات اور جمعہ کو قیمتیں نمایاں حد تک بڑھ گئیں۔

جمعہ کو عالمی قیمتوں میں 10 فیصد تک جمعرات اور جمعہ کو مجموعی طور پر 14.5فیصد اضافہ ہوا اور قیمتیں 32 ڈالر فی بیرل سے تجاویز کرگئیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ جاپان اور یورو زون کے لیے اضافی معاشی اقدامات کے امکانات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتے کے اختتام پر امریکی برانڈ ڈبلیوٹی آئی کے نرخ 32.19ڈالر اور یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت 32.18ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ہفتے کے آغاز پر بالترتیب 29.42 اور 28.96 ڈالر تھے۔

تبصرے بند ہیں.