خام تیل کی عالمی قیمتیں1.2ڈالر فی بیرل تک گرگئیں

لندن: ایران آئل سپلائز کی مارکیٹ میں واپسی اور یونان قرض مذاکرات کی ناکامی کے باعث پیر کو خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، دوپہر تک لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی آئندہ ماہ ترسیل کیلیے قیمت 1.20 ڈالر کی کمی سے 62.67 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کے لیے نرخ 70 سینٹ گھٹ کر 59.26 ڈالر فی بیرل ہو گئے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹس یونان قرض بحران اور ایران کے جوہری معاملے پرجاری مذاکرات پر نظررکھے ہیں، اتوار کوقرض مذاکرات کی ناکامی سے یونان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات پر ڈیلرز کا یورو کو چھوڑ کر ڈالر کو ترجیح دینا اور سرمایہ کاروں کا ایران جوہری معاملے پر معاہدے کے لیے 30جون کی ڈیڈلائن پر توجہ مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.